تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

ڈاکٹر کی تنخواہ 2 کروڑ 24 لاکھ روپے سے زائد مقرر

لندن : برطانیہ کے پوسٹ گریجویٹ ڈاکٹروں کی تنخواہوں میں اضافے کے بعد فیملی ڈاکٹرز کی تنخواہ 2 کروڑ 23 لاکھ روپے سے زائد ہوگئی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق عالمی وبا کرونا وائرس کے بحران کے باوجود برطانوی پوسٹ گریجویٹ ڈاکٹروں کی آمدن میں نمایاں اضافہ (11 فیصد) دیکھنے میں آیا ہے۔

میڈیا رپورٹس میں گیا ہے کہ تنخواہوں میں اس قدر اضافے کے باوجود مریضوں کو چیک اپ کرانے کےلیے ہفتوں اپنی باری کا انتظار کرنا پڑتا ہے۔

برطانوی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ مئی 2021 میں نیشنل ہیلتھ سروس انگلینڈ نے ڈاکٹروں کو ایک خط میں کہا تھا کہ وہ مریضوں سے ذاتی ملاقات کرکے چیک اپ کریں۔

انگلینڈ میں نرسوں کی اوسط آمدن 33،384 پاؤنڈ سالانہ ہے جب کہ ڈاکٹروں نے نرسنگ اسٹاف کے مقابلے میں تین گناہ زیادہ کمائی (ایک لاکھ پاؤنڈ) کی ہے۔

Comments

- Advertisement -