تازہ ترین

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

سعودی شہزادہ محمد بن سلمان کے اعزاز میں دستاویزی فلم تیار

ریاض: سعودی شہزادہ محمد بن سلمان کی جانب سے مملکت کے لیے حیران کن اقدامات کی وجہ سے ان کے اعزاز میں دستاویزی فلم تیار کرلی گئی۔

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب حکام کی جانب سے مملکت کو جدید سے جدید تر اور روشن خیال بنانے کے لیے حیران کن اقدامات کیے جارہے ہیں جس کی وجہ سے عالمی سطح پر مغربی ممالک کی طرف سے خوب سراہا جارہا ہے۔

عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ محمد بن سلمان کے اقتدار سے متعلق ایک سالہ کامیابیوں پر فلم تیار کی گئی ہے جس کا نام ’365 حلم‘ جو کہ عربی زبان میں ہے، جس میں پچھلے ایک سال کی کامیابیوں پر روشنی ڈالی گئی ہے۔


سعودی عرب میں 10 خواتین نے ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرلیا


عرب میڈیا کا کہنا تھا کہ عربی زبان کی اس فلم میں مملکت میں روز افزوں عزم اور خوابوں کی تکمیل کی کہانی بیان کی گئی ہے، اور شہزادہ محمد بن سلمان کی جانب سے کیے گئے اقدامات کی تعریف کی گئی ہے۔

خیال رہے کہ محمد بن سلمان کی جانب سے ولی عہد کا منصب سنبھالنے کے ایک سال بعد کامیابیوں کا وتیرہ تیز ہو چکا ہے اور اب ایک روشن مستقبل کے حوالے سے خوش آئند تبدیلی کا آغاز ہو رہا ہے۔


سعودی عرب میں خواتین کو ہراساں کرنے کے خلاف قانون منظور


واضح رہے کہ سعودی عرب میں تاریخ میں پہلی بار خواتین کو گاڑیاں چلانے کی اجازت دی گئی ہے جس کے تحت جدید ٹریفک کا نظام بھی متعارف کرایا گیا ہے۔

علاوہ ازیں سعودی عرب کی وہ خواہش مند خواتین جو ڈرائیونگ کرنا چاہتی ہیں لیکن ان کے پاس غیر ملکی ڈرائیونگ لائسنس ہے تو ان کے لیے بھی سہل اور آسان طریقے متعارف کرائے گئے ہیں تاکہ وہ اپنی لائسنس سعودی عرب کے ڈرائیونگ لائسنس میں تبدیل کراسکیں۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -