جمعرات, دسمبر 12, 2024
اشتہار

ہزاروں فٹ بلندی پر اڑنے والی سیاہ چیز کیا ہے؟ معمہ حل

اشتہار

حیرت انگیز

امریکی ایئرلائن کے پائلٹ نے ہزاروں فٹ بلندی پر فضا میں سیاہ چیز اڑتی ہوئی دیکھی جس کی انہوں نے ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکن ایئرلائن کے پائلٹ نے مقامی وقت کے مطابق تیس اگست کی شام ساڑھے چھ بجے لاس اینجلس ایئرپورٹ پر لینڈنگ سے قبل تین ہزار فٹ کی بلندی پر سیاہ چیز اڑتی ہوئی دیکھی۔

پائلٹ نے اسے دیکھتے ہوئے ویڈیو بنائی اور کہا کہ ’تین ہزار فٹ کی بلندی پر جیٹ پیک پہنا شخص اڑ رہا ہے‘۔

- Advertisement -

اپنی ویڈیو میں پائلٹ نے یہ بھی بتایا کہ بائیں طرف اڑنے والا یہ شخص ہم سے صرف تین سو یارڈ یعنی 900 فٹ دور ہے۔

ایک اور پائلٹ بھی اس سے قبل جیٹ پیک میں ملبوس شخص کو اسی مقام پر پہلے دیکھ چکا ہے جس پر اُس نے فوری طور پر ایئرکنٹرولر کو اطلاع دی تھی۔

مزید پڑھیں: دبئی کے ’جیٹ مین‘ المناک حادثے میں جاں بحق

لاس اینجلس ایئرپورٹ کے ایئر کنٹرولر نے بتایا کہ ہزاروں فٹ بلندی پر اڑنا طیاروں کے لیے خطرناک ہے کیونکہ اس کی وجہ سے کوئی بڑا حادثہ پیش آسکتا ہے۔

فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن اور ایف بی آئی نے تصدیق کی کہ سیاہ نظر آنے والی چیز دراصل جیٹ پیٹ لباس میں اڑنے والے شخص تھا۔ جس کی تلاش جاری ہے تاکہ اُس کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے۔

ایوی ایشن ماہرین اس بات کو معلوم کرنے کی کوشش کررہے ہیں کہ جیٹ پیک میں اتنی بلندی پر پرواز کس طرح ممکن ہے؟ کیونکہ ایک عام خیال ہے کہ جیٹ پیٹ پہن کر بہت زیادہ ہزار فٹ کی بلندی تک جایا جاسکتا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں