تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

کرونا لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر کتا گرفتار

اندور: بھارت کی پولیس نے لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر کتے کو مالک سمیت گرفتار کرلیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ریاست مدھیا پردیش کے علاقے اندور میں کرونا صورت حال کے پیشِ نظر سخت لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا ہے۔

پولیس افسران نے عوام کو ہدایت کی ہے کہ وہ لاک ڈاؤن کے اوقات میں گھروں پر ہی رہیں‌ کیونکہ بلا ضرورت باہر نکلنے والوں کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کیا جائے گا۔

اندور پولیس ایس پیز پر عمل درآمد کے حوالے سے گشت کررہی تھی کہ اسی دوران ایک شخص کو کتے کے ساتھ سڑک پر چلتے ہوئے دیکھا۔

اہلکاروں نے مذکورہ شخص سے کرونا پروٹوکول کی خلاف ورزی کی وجہ دریافت کی تو اُس نے بتایا کہ کتے کو روزانہ گھر سے باہر نکالنا ضروری ہے، اسی لیے وہ باہر لے کر نکلا تھا۔

پولیس نے کوویڈ ۔19 پروٹوکول کی خلاف ورزی کا الزام عائد کرتے ہوئے اندور کے علاقے پلاسیا مالک کو کتے سمیت گرفتار کر لیا۔

پولیس نے اس شخص کے ساتھ ساتھ کتے کو اٹھایا اور اسے جیپ میں بٹھا کر تھانے لے گئی، جہاں اُس نے رہائی کی التجا کی تو افسر نے متنبہ کر کے اُسے کتے سمیت گھر جانے کی اجازت دے دی۔

پولیس نے رہائی کے وقت اُسے متنبہ کیا کہ وہ کتے کو اکیلے یا ساتھ میں سڑک پر لے کر نہ نکلے۔

Comments

- Advertisement -