تازہ ترین

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

سڑک پر افراتفری پھیلانے کے جرم میں کتا گرفتار

کینیڈا کے شہر اوٹاوا میں ایک گرفتار شدہ کتے کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، پولیس کے مطابق کتا ایک ہرن کا پیچھا کر رہا تھا جس سے سڑک پر افراتفری پھیل گئی۔

تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز سوشل میڈیا پر 21 سالہ طالبہ نے اپنے کتے کی ایک تصویر شئیر کی تھی، جس میں کتے کو پولیس وین میں بند دیکھا جاسکتا ہے۔ سوشل میڈیا پر شئیر کی گئی تصویر کو کچھ ہی لمحوں میں ڈیڑھ لاکھ سے زائد افراد دیکھ چکے ہیں۔

پولیس نے کتے کو ہرن کا پیچھا کرنے پر گرفتار کیا تھا جس سے سڑک پر افراتفری پھیلی اور قریبی مقام کے لوگ بھی پریشانی کا شکار ہوئے۔

کینیڈین پولیس کے ہاتھوں گرفتار ہونے والا کتا فن

کینیڈین خبر رساں ادارے کے مطابق طالبہ کے والد تھامسن نے بتایا کہ ’میں اور میری گرل فرینڈ اپنے پالتو کتے فن کے ساتھ چہل قدمی کر رہے تھے، اس دوران جیسے ہی ہم نے فن کی بیلٹ کھولی، وہ کسی چیز کو سونگھتے ہوئے اس کی جانب بھاگ گیا‘۔

کتے کے بھاگ جانے کے آدھے گھنٹے بعد تھامسن کے پاس اونٹاریو پولیس کا فون آیا جس میں انہوں نے بتایا کہ کتے نے وہاں موجود افراد کے لیے مشکل پیدا کردی ہے۔

پولیس کے مطابق فن سڑک کے درمیان ایک ہرن کا پیچھا کرتے ہوئے بھاگ رہا تھا جس کے باعث سڑک پر افراتفری پھیلی ہوئی تھی۔ اس دوران وہ قریبی اسپتال کے گراؤنڈ میں بھی گیا اور وہاں سے دوبارہ سڑک پر آیا جس سے لوگوں میں پریشانی پھیل گئی۔

کتے نے اپنی سرگرمی اس وقت ترک کی جب ہرن بھاگ گیا جس کے بعد پولیس نے کتے کو گرفتار کرلیا۔

کتے کی پولیس وین میں گرفتار تصویر کو سوشل میڈیا پر بہت تعجب سے دیکھا گیا۔

فن کی مالکن نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹویٹر پر کتے کی تصویر لگائی اور ٹویٹ کیا کہ ’فن ایک بہت پیارا کتا ہے جو انسانوں اور جانوروں سے بھی پیار کرتا ہے‘۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -