تازہ ترین

کتے نے شارک پر حملہ کردیا، ویڈیو وائرل

سڈنی: آسٹریلیا سے ایک عجیب و غریب ویڈیو وائرل ہوئی ہے، جس نے انٹرنیٹ پر سنسنی پھیلادی ہے۔

یہ ویڈیو آسٹریلیا کے نارتھ کوئینز لینڈ جزیرے کی ہے، جو تیزی سے سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے، اس میں کسی شخص نے کوئی کارنامہ انجام نہیں دیا ہے بلکہ ٹلی نامی ایک کتے کی حاضر دماغی نے اسے ہیرو بنادیا ہے۔

واقعہ کچھ یوں ہے کہ نارتھ کوئنز لینڈ کے پرتعیش مقام ہیگرسٹون جزیرے پر سیاح تفریح کے لئے موجود تھے کہ اچانک ایک شارک ساحل کے قریب تیرتی ہوئی نظر آئی، اس سے پہلے سیاح اس شارک کا کوئی انتظام کرتے ، ایک گارڈ کتے جسے ٹلی کے نام سے پکارا جاتا ہے، نے شارک کو دیکھ پر فورا اس پر حملہ کردیا، شارک کو اس اچانک حملے کی توقع نہ تھی، اس لئے اس نے جان بچانے میں عافیت جانی اور ساحل سے رفو چکر ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیں:  معذور شخص نے دوسرے کو بچانے کے لئے جان داؤ پر لگادی، ویڈیو وائرل

ٹلی نامی کتے کی جانب سے شارک پر کئے گئے حملے کی ویڈیو کو کیمرے نے اپنی آنکھوں میں محفوظ کیا، ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شارک پر حملے کے بعد کتا کچھ دیر پانی میں تیرتے ہوئے اس کے دوبارہ آنے کا انتظار کرتا ہے مگر خطرناک شارک ساحل سے فرار ہوچکی ہوتی ہے، اس طرح ٹلی نے شارک کو سیاحوں سے دور کردیا جو ساحل پر لطف اندوز ہو رہے تھے۔

کتے کی اس بہادری کی ویڈیو تیزی سے سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے، جس پر صارفین دلچسپ تبصرے کررہے ہیں۔

Comments

- Advertisement -