تازہ ترین

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

کراچی میں خاتون نیوز اینکر کو کتے نے کاٹ لیا

کراچی: شہر قائد کے علاقے ڈیفنس میں خاتون نیوز اینکر کو کتے نے کاٹ لیا جس کا مقدمہ کتے کی مالکن کے خلاف درج کرلیا گیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی کے پوش علاقے ڈیفنس میں خاتون نیوز اینکر کو کتے نے کاٹ لیا جس کے بعد کتے کی مالکن خاتون کے خلاف مقدمہ درج کرکے مالکن اور کتے کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔

کتے کے کاٹے کا مقدمہ درخشاں تھانے میں درج کیا گیا، پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون اینکر نے میڈیکل لیگل رپورٹ کی بنیاد پر مقدمہ درج کروایا ہے۔

ایف آئی آر میں خاتون اینکر نے موقف اختیار کیا کہ پڑوسی کا کتا دیگر لوگوں کو بھی کاٹ چکا ہے، کتے کے نیوز اینکر کو کاٹنے کا واقعہ خیابان شمشیر فیز فائیو میں پیش آیا۔

درخشاں پولیس کا کہنا ہے کہ کتے کی مالکن خاتون اور ان کے کتے کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔

واضح رہے کہ چند روز قبل سندھ کے شہر میں کتے نے 60 افراد کو کاٹ لیا تھا جس کے بعد انہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا تھا۔

Comments

- Advertisement -