The news is by your side.

Advertisement

پنجاب میں سگ گزیدگی میں اضافہ، ایک اور بچہ جاں بحق

جھنگ میں دوستوں کے ساتھ کھیلتے 5 سالہ بچے کو آوارہ کتوں نے بھنبھوڑ ڈالا جس کی لاش قبرستان سے ملی وزیراعلیٰ نے واقعے کا نوٹس لے لیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق جھنگ کے علاقے موضع چیلہ میں کتے کے کاٹنے سے پانچ سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا۔

5 سالہ عبدالرحمان دوستوں کے ہمراہ قبرستان کے قریب کھیل رہا تھا کہ اچانک آوارہ کتے حملہ آور ہوگئے۔

دیگر بچوں نے بھاگ کر جان بچائی، بچوں کی اطلاع دینے کے بعد تلاش کرنے پر عبدالرحمان کی لاش قبرستان سے ملی۔

ادھر وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کتے کے کاٹنے سے بچے کی ہلاکت کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے کمشنر فیصل آباد اور آر پی او فیصل آباد سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

وزیراعلی نے نے واقعے کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ غفلت کے ذمے داروں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے سوگوار خاندان سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے لواحقین کو انصاف کی فراہمی کی یقین دہانی کرائی۔

انہوں نے کہا کہ بچے کے ساتھ پیش آنے والا واقعہ انتہائی افسوسناک ہے، جس نے بھی کوتاہی کی ہے اس کو سزا ضرور ملے گی۔

واضح رہے کہ چند روز قبل ہی پنجاب کے علاقے ڈی جی خان میں بھی ایک بچہ کتے کے کاٹے جانے کے باعث جان سے ہاتھ دھو بیٹھا تھا۔

یاد رہے کہ پنجاب میں کتے کے کاٹے کے واقعات میں اضافے کے تدارک کے لیے حکمت عملی بنائی تھی۔

مزید پڑھیں: پنجاب میں کتوں کے کاٹنے کے واقعات میں اضافہ، حکومت نے ایس او پیز تیار کرلی

اس کے باوجود پنجاب میں آئے روز کتے کے کاٹے کے واقعات رونما ہوتے رہتے ہیں۔

Comments

یہ بھی پڑھیں