تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

سگ گزیدگی کا شکار ننھی عائشہ کا علاج جاری

کراچی: گذشتہ روز سگ گزیدگی کا شکار ہونے والی پانچ سالہ عائشہ سرکاری اسپتال میں علاج جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز کراچی کے پوش علاقے پی ای سی ایچ ایس میں افسوسناک واقعہ رونما ہوا تھا ،جہاں گلی میں کھیلنے والی پانچ سالہ ننھی عائشہ کو آوارہ کتوں بھی بھنبھور ڈالا تھا، آوارہ کتوں کے حملے کے باعث عائشہ کے سر اور چہرے پر شدید زخم آئے تھے، بعد ازاں تشویشناک حالت میں اسے جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔

واقعے سے متعلق ڈائریکٹر جناح اسپتال ایمرجنسی سروسز ڈاکٹر سیمی جمالی کا کہنا تھا کہ گذشتہ روز پی سی ایس ایچ سے ہی صرف سگ گزیدگی کے چار کیسز آئے تھے، جن میں عائشہ نامی بچی کا بھی کیس شامل تھا۔

ڈاکٹر سیمی جمالی کے مطابق عائشہ کو فوری طور پر طبی امداد دی گئی اور بعد ازاں اسے این آئی سی ایچ میں منتقل کیا گیا۔

ڈائریکٹر این آئی سی ایچ جمال رضا نے عائشہ کا مکمل طبی معائنہ کیا اور اسے آئی سی یو میں شفٹ کیا، جہاں اس کی نگہداشت کی جارہی ہے۔

ڈاکٹرجمال نے عائشہ کی صحت سے متعلق میڈیا کو بتایا کہ سرجیکل ٹیم نے بھی بچی کا معائنہ کیا ہے، انفیکیشن کے باعث بچی کو بخار کی شکایت ہے تاہم اس کی حالت تسلی بخش ہے تاہم آئی سی یو میں ہونے کی وجہ سے کسی کو ملاقات کی اجازت نہیں ہے۔

Comments

- Advertisement -