بدھ, جنوری 21, 2026
اشتہار

کتے نے خون عطیہ کر کے 7 کتوں کی جان بچا لی

اشتہار

حیرت انگیز

(16 دسمبر 2025): ہم نے اکثر انسانوں کی جانب سے خون عطیہ کر کے زندگیاں بچاتے ہوئے دیکھا یا سنا ہے مگر جانور بھی دوسرے جانوروں کیلیے لائف سیور ہوتے ہیں۔

بھارتی ریاست تلنگانہ کے ضلع کھمم کے ڈسٹرکٹ ویٹرنری اسپتال کا مقیم کتا اس وقت سرخیوں میں ہے جس نے خون عطیہ کر کے نہ صرف سب کو حیران کیا بلکہ زندگیاں بھی بچائیں۔

انڈین میڈیا کے مطابق تقریباً ایک سال قبل پلی نامی کتا ویٹرنری اسپتال کے قریب بیمار، کمزور اور لاوارث پایا گیا تھا۔ بگڑتی حالت دیکھ کر عملے نے اس کا علاج شروع کیا تو وہ مناسب غذا اور دیکھ بھال سے آہستہ آہستہ صحتیاب ہونے لگا۔

یہ بھی پڑھیں: مادہ کتے نے بکری کے بچے کو اپنا دودھ پلا کر اس کی جان بچا لی

کتے نے صحتیاب ہونے کے بعد بھی اسپتال نہیں چھوڑا بلکہ وہ اس کے احاطے میں ہی ٹھہرا اور وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ ڈاکٹروں، نرسوں اور عملے کا مانوس ہوگیا۔

ڈاکٹروں نے مشاہدہ کیا کہ کتا نہ صرف صحت مند ہوگیا ہے بلکہ پرسکون اور اچھا سلوک بھی کرنے لگا ہے جس کی وجہ سے وہ ایک بہترین خون کا عطیہ دہندہ بن گیا۔

ڈسٹرکٹ ویٹرنری آفیسرس ڈاکٹر سرینواس راؤ اور ڈاکٹر کشور کے مطابق پلی اب تک 7 بار خون کا عطیہ کر چکا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ہر ایک عطیہ ہنگامی حالات کے دوران دیا گیا جب زخمی یا شدید بیمار کتوں کو زندہ رہنے کیلیے فوری طور پر خون کی منتقلی کی ضرورت ہوتی تھی، ایسے معاملات میں پلی کا خون زندگی بچانے والا ثابت ہوا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں