جمعرات, فروری 13, 2025
اشتہار

اٹلی جانے سے چند روز قبل کتا دُلہے کا پاسپورٹ چبا گیا

اشتہار

حیرت انگیز

امریکا کی ریاست میساچوسٹس کے شہر بوسٹن سے تعلق رکھنے والے شہری کے پالتو کتے نے پاسپورٹ چبا کر ان کے اٹلی جانے کا خواب توڑ دیا۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ڈوناٹو فراٹرولی نامی دلہے نے حال ہی میں اپنی دوست سے امریکا میں شادی کی اور دونوں اٹلی جا کر شادی کی تقریب کا انعقاد کرنے کی پلاننگ کر چکے تھے۔

جوڑے کو 31 اگست کی شام اٹلی کیلیے روانہ ہونا تھا جہاں ان کے اہل خانہ نے شادی کی تمام تر تیاریاں پہلے سے ہی کر رکھی ہیں۔

لیکن جب ڈوناٹو فراٹرولی اور ان کی منگیتر شہر بوسٹن میں تقریب سے فارغ ہو کر گھر پہنچے تو دیکھا ان کا پالتو کتا پاسپورٹ چبا رہا ہے۔

یہ دیکھتے ہی دونوں کے ہوش اُڑ گئے کیونکہ اس کے بغیر تو وہ کسی بھی ملک کا سفر نہیں کر سکتے۔ جوڑے نے بمشکل کتے سے پاسپورٹ چھین کر دیکھا تو اس کا ایک صفحہ بھی ٹھیک حالت میں نہیں تھا۔

ڈوناٹو فراٹرولی نے متبادل راستے کی تلاش شروع کر دی اور اس متعلق حکام سے بھی مدد طلب کی ہے۔ انہوں نے میڈیا کو بتایا کہ میں بہت پریشان ہوں لیکن محکمہ خارخہ کی جانب سے مثبت جواب ملا ہے اور وہ میری مدد کیلیے کام کر رہے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں