تازہ ترین

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

ریس میں اچانک شامل ہونے والے کتے نے سب کو ہرا دیا، ویڈیو وائرل

امریکا میں ہونے والی ایک اسکول ریس میں کتا اچانک شامل ہوگیا، ٹریک میں داخل ہوکر انتہائی تیز رفتاری کے ساتھ تمام کھلاڑیوں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے مقررہ مقام پر سب سے پہلے پہنچ کر ریس جیت لی۔

تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست یوٹاہ میں ایک ہائی اسکول کے زیر اہتمام طلباء و طالبات کے درمیان ہونے والی ریس کے دوران ایک کتے نے مقابلے کے شرکاء اور حاضرین کو خوشگوار حیرت میں مبتلا کردیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ریس کے چوتھے اور آخری راؤنڈ میں جب شرکاء فنش لائن سے کچھ فاصلے پر تھے تو سائیڈ پر بیٹھے ہوئے شائقین میں سے اپنے مالک کے ساتھ بیٹھا ہوا ایک کتا اچانک ٹریک پر آگیا۔

اس کی اس غیر متوقع آمد کو دیکھ کر شائقین نے خوشی کا اظہار کیا اور ان کی خوشی اس وقت اور بھی دوبالا ہوگئی جب یہ کتا انتہائی تیز رفتاری سے دوڑا اور سب سے آگے بھاگنے والی کھلاڑی کو بھی پیچھے چھوڑ لائن عبور کرلی۔

سوشل میڈیا پر یہ ویڈیو بہت وائرل ہورہی ہے اور صارفین اس کتے کی اس حرکت پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے خوب محظوظ بھی ہورہے ہیں، 4* 200میٹر کی اس ریس میں کتے نے دیکھنے والوں کو بے اختیار مسکرانے پر مجبور کردیا۔

Comments

- Advertisement -