تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

کار میں بند کتوں کی حفاظت کے لیے فلوریڈا پولیس کا انوکھا اقدام

واشنگٹن: شدید گرمی کے موسم میں جب لوگ اپنے پالتو کتوں کو گاڑی میں چھوڑ کر جانے لگے اور کتوں کی موت یا خرابی حالت کے واقعات میں اضافہ ہوگیا تو امریکی ریاست فلوریڈا کی مقامی پولیس نے اس سلسلے میں اقدامات کرنے کا فیصلہ کیا۔

فلوریڈا کے علاقہ پینسکولا کی پولیس نے اپنے آفیشل فیس بک صفحہ پر ایک بدحال کتے کی تصویر شیئر کرتے ہوئے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ کتوں کو بند کار میں نہ چھوڑیں۔

یہ تصویر چند روز قبل کی تھی جب ایک شخص دن کے وقت کتے کو کار میں چھوڑ کر اسے لاک کر کے چلا گیا۔ گرمی کے باعث گاڑی کے اندر درجہ حرارت میں اضافہ ہوگیا اور اندر موجود کتا بلبلانے لگا۔ تب پولیس نے گاڑی کی کھڑکی کا شیشہ توڑ کر کتے کو باہر نکالا۔

اس واقعہ کے بعد مقامی پولیس نے فیصلہ کیا ہے کہ ایسے افراد جو شاپنگ یا کسی کام کے سلسلہ میں جاتے ہیں اور ان کے ساتھ کتا یا کوئی اور پالتو جانور موجود ہو وہ اسے علاقہ میں موجود جانوروں کی دیکھ بھال کے سینٹر میں چھوڑ دیا کریں گے۔

ہیٹ ویو سے بچاؤ کے طریقے *

یہی نہیں پولیس بعد ازاں ان جانوروں کے مالکان کو بھی ان کا کام مکمل ہونے کے بعد اس سینٹر تک مفت ڈراپ کرے گی تاکہ وہ اپنے جانور کو وہاں سے واپس لے سکیں۔

واضح رہے کہ ماہرین کے مطابق بچوں یا جانوروں کو بند کار میں چھوڑنا ایک خطرناک عمل ہے جو کسی بھی حادثے کا سبب بن سکتا ہے۔ اگر موسم نارمل ہو تب بھی ایک بند کار میں درجہ حرارت باہر سے کہیں زیادہ ہوتا ہے جس سے اندر موجود جاندار کی حالت خراب ہوسکتی ہے۔

تاریخ کا گرم ترین مہینہ *

شدید گرمی اور ہیٹ ویو کے دنوں میں یہ عمل اور بھی خطرناک ہے اور ماہرین اس سے سختی سے پرہیز کرنے کی ہدایت کرتے ہیں۔

Comments

- Advertisement -