تازہ ترین

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

کتوں نے نومولود کی جان بچالی

بھارتی ریاست چھتیس گڑھ میں نومولود بچی کی جان کتوں نے بچالی۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ریاست چھتیس گڑھ کے گاؤں سریستال میں کوئی سنگدل شخص سخت سردی کی رات میں نومولود کو کھیتوں میں چھوڑ کر فرار ہوگیا۔

سخت سردی میں بے لباس بچی کو سب سے پہلے ایک کتے نے دیکھا جو اس کی حفاظت کے لیے ساری رات وہیں بیٹھی پہرا دیتی رہی، کتے کے بچے بھی نومولود کے پاس ہی بیٹھے رہے۔

مقامی کسانوں کا کہنا ہے کہ صبح 11 بجے کے قریب ہم نے کھیتوں میں بچی کے رونے کی آوازیں سنیں جس کے بعد ہم فوری طور پر آواز کا تعاقب کرتے ہوئے وہاں پہنچے اس جگہ پر پہنچنے پر ہم دیکھ کر حیران رہ گئے کہ بچی کے ارد گرد کتے کے چھوٹے چھوٹے بچے موجود تھے۔

بچی کا طبی معائنہ کرنے کے بعد ڈاکٹروں نے بتایا کہ بچی سردی میں رات بھر یوں پڑے رہنے کے باوجود بالکل صحت مند ہے۔

ڈاکٹروں نے خیال ظاہر کیا کہ کتوں نے نومولود کو رات بھر گرمائش فراہم کی جس سے بچی محفوظ رہی۔

پولیس کا بتانا ہے کہ نومولود کا نام اکنکشا رکھا گیا ہے جبکہ واقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

Comments

- Advertisement -