تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کتے نے مالک کو خوفناک حادثے سے بچالیا، ویڈیو وائرل

ماسکو: ایسا بہت کم ہی دیکھنے میں آتا ہے کہ کوئی جانور ہیرو بن جائے لیکن کتے نے مالک کو خوفناک حادثے سے بچا کر ہیرو کا کردار ادا کردیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ماسکو میں مالک اپنے کتے کے ہمراہ سڑک عبور کررہا تھا کہ اچانک سامنے سے ٹرک آگیا، مذکورہ شخص ٹرک کی جانب دیکھے بغیر آگے بڑھتا رہا لیکن کتا آگے بڑھنے کے بجائے وہی رک گیا اور رسی مالک کے ہاتھ میں ہونے کی وجہ سے مالک کو بھی رکنا پڑا جس سے اس کی جان بچ گئی۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کتے کی جانب سے مالک کو بچانے کے بعد ٹرک آگے جاکر الٹ جاتا ہے۔

https://www.facebook.com/RTvids/videos/423121728594594/

رپورٹ کے مطابق حادثے کے نتیجے میں کوئی شخص بھی زخمی نہیں ہوا ہے، بعدازاں ریسکیو اداروں نے ٹرک کو جائے وقوعہ سے ہٹا کر سڑک کو کلیئر قرار دے دیا۔

مزید پڑھیں: کتے کی زبان کا کیڑا بزرگ شہری کی آنکھ سے نکل آیا

یاد رہے کہ چند روز قبل بھارت میں ڈاکٹرز نے ایک شخص کی آنکھ سے 7 سینٹی میٹر لمبا کیڑا نکالا تھا جس نے گزشتہ کچھ سالوں سے بزرگ شہری کی آنکھ میں مسکن بنایا ہوا تھا۔

ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ جسّو بھائی پٹیل کی آنکھ سے نکالا گیا کیڑا مبینہ طور پر کتے کے کاٹنے کی وجہ سے آنکھ میں گیا تھا۔

ڈاکٹر میلان کا کہنا تھا کہ ہم اس کیس پر تحقیق کررہے ہیں لیکن ممکن ہے کہ کتے کے کاٹنے کے بعد کیڑا خون کے ذریعے آنکھ تک پہنچا ہو۔

Comments

- Advertisement -