بھکر میں اسسٹنٹ کمشنر کلور کوٹ نے کتے کو سزائے موت سنا دی dog
The news is by your side.

Advertisement

بھکر، کتے کو سزائے موت سنا دی گئی

بھکر : اسسٹنٹ کمشنرکلور کوٹ نے بچے کو کاٹنے پر کتے کو سزائےموت سنادی جب کہ کتے کا مالک پہلے ہی ایک ہفتے جیل کاٹ چکا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بھکر میں پیش ہونے والے انوکھے واقعے میں اسسٹنٹ کمشنر کلور کوٹ نے کتے کو سزائے موت سنادی ہے کتے پر الزام تھا کہ اس نے ایک بچے کو کاٹ کر زخمی کردیا تھا جس کے خلاف مقدمہ بچے کے والد درج کرایا تھا۔

اس واقعے کی پاداش میں کتے کا مالک جمیل پہلے ہی ایک ہفتے کی جیل کاٹ چکا ہے تاہم کتے کو سزائے موت کے بعد اس نے عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

واضح رہے کہ ہر ضلع کی میونسپل کمیٹیاں آوارہ کتوں کو ٹھکانے لگانے باقاعدہ مہم چلاتی ہیں جس کے دوران کتوں کو کیمکیل ملا گوشت کھلا کر ہلاک کیا جاتا ہے۔

اسی طرح پالتو کتے پالنے والے افراد کی یہ زاتی ذمہ داری ہوتی ہے کہ پالتو جانور کو گھر سے باہر پبلک مقامات تک جانے نہیں دیں اور عام شہریوں کو اس کے مضر اثرات سے محفوظ رکھیں اور اگر اس میں ناکامی ہو تو انتظامیہ قانونی چارہ جوئی کا حق رکھتی ہے۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں