تازہ ترین

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

کتا منگنی کی انگوٹھی نگل گیا

جوہانسبرگ: جنوبی افریقا کی خاتون کا کتا شرارت میں مالکن کی انگوٹھی نگل گیا جو انہیں منگیتر نے منگنی پر دی تھی۔

رپورٹ کے مطابق جنوبی افریقا کے شہر جوہانسبرگ کے گھر میں پلنے والے پیپر نامی کتے نے مالکن کی منگنی کی انگوٹھی غلطی سے نگل لی۔

مالکن پیپر کو لے کر فوری طور پر جانوروں کے اسپتال گئیں اور انہوں نے ڈاکٹر کو تمام تر صورتحال سے آگاہ کیا۔ ڈاکٹر نے پیپر کا معائنہ کیا اور پھر اُس کا ایکسرے کیا جس میں انگوٹھی معدے میں‌ نمایاں‌ طور پر نظر آئی۔

مزید پڑھیں: بچوں کو سڑک پار کروانے والا کتا، ویڈیو وائرل

کتے کی مالکن بہت پریشان تھیں کیونکہ وہ انگوٹھی اُن کے منگیتر نے منگنی کے موقع پر تحفے میں دی تھی اور یہ اُن کے لیے بہت زیادہ قیمتی تھی۔

ڈاکٹر نے خاتون کو تسلی دیتے ہوئے کتے کو ایسی دوا کھلائی جس کے بعد اُس نے قے کی اور پھر یہ انگوٹھی باہر اُگل دی۔خاتون کے مطابق کتے کی طبیعت اب بالکل ٹھیک ہے اور وہ گھر آگئی ہیں، جب کہ وہ اس بات پر بھی بہت زیادہ خوش ہیں کہ انہیں قیمتی تحفہ واپس مل گیا۔

https://www.facebook.com/vfah.info/posts/2787280271331788

مالکن نے دیگر لوگوں کو مشورہ دیا کہ اپنی جیولری یا دیگر قیمتی اشیاء کو ایسے مقامات پر رکھنے سے گریز کریں کیونکہ جانور کا کچھ معلوم نہیں ہوتا۔

Comments

- Advertisement -
عمیر دبیر
عمیر دبیر
محمد عمیر دبیر اے آر وائی نیوز میں بحیثیت سب ایڈیٹر اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں