تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

کرونا وائرس جانوروں میں منتقل، پہلا کیس رپورٹ

بیجنگ: چین کے شہر ووہان سے پھیلنے والا خوفناک کرونا وائرس انسانوں کے بعد جانوروں میں بھی منتقل ہونا شروع ہوگیا۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق ہانگ کانگ کی خاتون کے گھر پر پلنے والے کتے میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی جسے اسپتال انتظامیہ نے تحویل میں لے کر محفوظ مقام پر منتقل کردیا۔

رپورٹ کے مطابق متاثرہ کتے کی مالکن کاروباری خاتون ہیں جن کا نام وونی چوہاؤ ژری  ہے۔

مزید پڑھیں: کرونا وائرس کے متاثرین میں‌ اضافہ، عالمی ادارۂ صحت کی ایک بار پھر وارننگ

خاتون نے بتایا کہ ایک روز اُن کے کتے کی طبیعت خراب ہوئی جس کے بعد وہ اُسے لے کر ویٹرنری ڈاکٹر کے پاس گئیں، ڈاکٹر نے شک کی بنیاد پر کتے کے چند ٹیسٹ کروائے جن کی رپورٹ سامنے آنے پر انکشاف ہوا کہ کتا بھی کرونا وائرس سے متاثر ہوچکا ہے۔

مالکن کا کہنا تھا کہ کتے کو سانس لینے میں دشواری کا سامنا تھا اور اُسے تیز بخار بھی تھا جس کے بعد میں اُسے اسپتال لے کر گئی تھی۔

کتے میں کرونا وائرس کی تصدیق ہونے کے بعد مقامی انتظامیہ نے اسے اپنے تحویل میں لے کر آئسولیشن وارڈ منتقل کردیا۔ انتظامیہ کے مطابق کتے کو چودہ روز تک اکیلا رکھا جائے گا اور اگر وہ صحت مند ہوگیا تو اُسے مالکن کے حوالے کردیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: کرونا وائرس بچوں پر کتنا اثر انداز ہوسکتا ہے؟

یاد رہے کہ چین کے شہر ووہان سے پھیلنے والے ناول کرونا وائرس ’COVID2019‘ پاکستان سمیت دنیا کے 51 ممالک تک پہنچ گیا، اب تک وائرس کی وجہ سے 2800 سے زائد اموات ہوئیں۔

Comments

- Advertisement -