پالتو کتے کی پیانو بجانے کی دلچسپ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
انسٹاگرام پر جوش میک نامی صارف نے اپنے پالتو کتے کی دلچسپ ویڈیو شیئر کی جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کتا دو ٹانگوں پر کھڑا ہوکر پنجوں کی مدد سے گھر میں موجود پیانو بجا رہا ہے۔
ویڈیو میں جیسے ہی پیانو پر میوزک بجتا ہے کتا فوری دھن کے ساتھ آواز نکالنا شروع کردیتا ہے۔
ویڈیو شیئر کرنے والا شخص جوش موسیقار بھی ہے، اس نے اپنے انسٹاگرام پر ویڈیو کیپشن میں لکھا ‘میرے کتے کو گانا گانا اور پیانو بجانا بہت پسند ہے۔’
View this post on Instagram
یہ منظر اتنا دلچسپ تھا کہ ویڈیو انٹرنیٹ پر تیزی سے وائرل ہونے لگی اور اسے اب تک ہزاروں صارفین دیکھ چکے ہیں۔
کتے کی اس ادا سے سوشل میڈیا صارفین خوب لطف اندوز ہوئے اور کتے سے محبت کرنے والوں نے دلچسپ تاثرات کا بھی اظہار کیا۔
ایک صارف نے کتے کی ویڈیو کو سال کی بہترین پرفارمنس قرار دے دیا۔
ایک اور صارف نے لکھا کہ میں اس بہترین فنکار کے کنسرٹ کیلئے پیشگی ایک سال کے ٹکٹ خریدنے کیلئے تیار ہوں۔