سڑک سے گزرنے والے دو نوجوان اور کتے کے بچوں کے درمیان چھوٹی سی چھیڑ خانی کی دلچسپ ویڈیو نے انٹرنیٹ صارفین کی توجہ کھینچ لی، کتوں نے اپنے ’بڑے بھائی‘ کو بلاکر لڑکوں کو بھاگنے پر مجبور کردیا۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دو نوجوان سڑک سے گزر رہے تھے، اس دوران دو پلے ان کی مخالف سمت سے آنے لگے اور اپنی عادت کے مطابق بھونکنے لگے، نوجوانوں نے انھیں چھیڑ خانی کرتے ہوئے بھگا دیا۔
ایس کرنا دونوں افراد کو مہنگا پڑ گیا، تھوڑی دیر بعد ہی پلے واپس آئے اور ان کے ساتھ ایک قدرے بڑی جسامت والا کتا موجود تھا جو شاید ان کا بڑا بھائی اور لڑکوں کو سبق سکھانے کے لیے آیا تھا۔
اتنے بڑے کتے کو دیکھ کر نوجوانوں نے وہاں ایک لمحے کو بھی رکنا مناسب نہیں سمجھا اور الٹے پائوں بھاگ گئے۔
Don't underestimate anything, there is always something stronger than you!
Made me laugh a lot! 🤣🤣https://t.co/r8WWEP5NSA
— The Figen (@TheFigen_) July 8, 2023
ایک ٹوئٹر صارف نے اس پر مزاحیہ تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ لڑکوں کو معلوم نہیں ہوگا کہ ان کتوں کا بڑا بھائی بھی آجائے گا۔ ایک صارف نے لکھا کہ کسی کو کم نہ سمجھیں ہمیشہ کوئی نہ کوئی آپ سے طاقتور بھی ہوتا ہے.
مذکورہ ویڈیو ٹوئٹر پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے اور سوشل میڈیا صارفین اس پر طرح طرح کے تبصرے کررہے ہیں۔


