The news is by your side.

Advertisement

راولپنڈی میں کتوں نے 5 سالہ بچے کی جان لے لی

راولپنڈی: پنجاب کے شہر راولپنڈی میں پاگل آوارہ کتوں نے پانچ سالہ بچے کی جان لے لی۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق راولپنڈی کے علاقے کرتاپورہ میں کتوں کے حملے سے خاضق شدید زخمی ہوا جسے ہولی فیملی اسپتال میں ابتدائی طبی امداد دی گئی، بچہ 6 روز تک زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد دم توڑ گیا۔

بچے کے والد شیخ عمر ایوب نے اے آر وائی نیوز کو بتایا کہ وہ چاہتے ہیں کہ اس واقع کا وزیر اعظم عمران خان نوٹس لے شہر سمیت چکلالہ اور راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ کے علاقوں میں پاگل آوارہ کتوں کی بہتات ہے میرا بیٹا حاضق تو نہیں رہا پر میں سب بچوں کو محفوظ دیکھنا چاہتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ رات کے وقت ان پاگل کتوں کے خلاف آپریشن کیا جائے۔

حاضق کے والد کا کہنا تھا کہ وہ پہلے تو اس معاملے پر خاموش رہے لیکن اب وہ چاہتے ہیں کہ ایسی خطرناک صورتحال پر موثر کارروائی کی جائے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں