منگل, دسمبر 3, 2024
اشتہار

کاروباری لحاظ سے بہتر ممالک کی فہرست میں پاکستان مزید نیچے گر گیا

اشتہار

حیرت انگیز

نیویارک : عالمی بینک گروپ کی کاروباری لحاظ سے بہتر ممالک کی فہرست میں پاکستان مزید نیچے گر گیا۔

عالمی بینک کی رپورٹ ڈوئنگ بزنس میں پاکستان کا درجہ ایک سو اڑتیس واں ہوگیا، گزشتہ سال پاکستان ایک سو چھتیس واں نمبر پر تھا۔

رپورٹ میں کاروبار کے آغاز میں آسانی، تعمیراتی کاموں کی اجازت، بجلی کی فراہمی، جائیداد کی رجسٹریشن، قرض کی سہولت، چھوٹے سرمایہ کاروں کا تحفظ، ٹیکسوں کی ادائیگی، تجارت، معاہدوں پر عملدرآمد اور دیگر عوامل پر جانچا جاتا ہے۔

- Advertisement -

اس رپورٹ کے حوالے سے سب سے زیادہ اہم عنصر کاروباری معاہدوں پرعملدرآمد ہے، جس میں پاکستان کا درجہ ایک سو اکیاواں تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں