تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

ہم نے امداد دی، پاکستان نے دھوکا دیا، اب ایسا نہیں ہوگا: امریکی صدر کی ہرزہ سرائی

واشنگٹن : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ پاکستان امریکہ کو ہمیشہ دھوکہ دیتا آیا ہے، پاکستان نے امداد کے بدلے امریکہ کو بے وقوف بنانے کے بجائے کچھ نہیں کیا۔

یہ بات انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے تازہ پیغام میں کہی، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر پاکستان کو دھمکی دی ہے، کچھ روز قبل امریکی صدر نے پاکستان کا شکریہ ادا کیا اور اب قلابازی کھاتے ہوئے دھمکیوں پر اتر آئے۔

ان کا کہنا ہے کہ امریکا نے گزشتہ15سال میں33ارب ڈالرز پاکستان کو دے کر بے وقوفی کی، پاکستان نے اس کے بدلے میں ہمیں صرف دھوکا دیا، پاکستان نے امداد کےبدلے کچھ نہیں کیا بلکہ امریکا کو بےوقوف بنایا، امریکی صدر نے مزید کہا کہ اب ایسانہیں ہوگا۔

امریکی صدر نے کہا کہ پاکستان ان دہشت گردوں کو محفوظ پناہ گاہیں فراہم کرتا ہے جنہیں ہم افغانستان میں تلاش کررہے ہیں، امداد وصول کرنے کے باوجود پاکستان نے امریکا سے جھوٹ بولا۔

ایران میں تبدیلی کا وقت آگیا ہے، ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ایک اور ٹوئٹر پیغام میں کہنا ہے کہ ایران میں تبدیلی کا وقت آگیا ہے، ایران کی دولت لوٹی جارہی ہے، تہران ہر سطح پرناکام ہورہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایران کے عظیم عوام کو سالوں سے محکوم بنایا گیا ہے، ایرانی عوام کو آزادی اور انسانی حقوق کی بھوک ہے۔

واضح رہے کہ ترجمان پاک فوج پہلے ہی امریکی مطالبے’’ڈومور‘‘کا دوٹوک جواب’’نومور‘‘دے چکے ہیں۔

علاوہ ازیں اس سے قبل بھی رواں سال اگست میں افغانستان اور جنوبی ایشیا سے متعلق امریکی پالیسی بیان کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ پاکستان کو دہشت گردوں کے ٹھکانوں کا صفایا کرنا ہوگا، امریکہ پاکستان کو اربوں ڈالر دیتا رہا ہے، پاکستان کو فوری اقدامات کرنا ہوں گے۔

امریکی صدر نے الزام لگایا تھا کہ پاکستان دہشت گردوں کو پناہ فراہم کرتا رہا ہے اور پاکستان میں دہشت گردوں کے محفوظ ٹھکانے ہیں، پاکستان کے عوام نے دہشت گردی کے خلاف بہت قربانیاں دیں ہیں جن کے نتائج سامنے آنا چاہئیں، پاکستان میں دہشت گردوں کی پناہ گاہوں پرخاموش نہیں رہیں گے۔


مزید پڑھیں: پاکستان کوبتادیا دہشت گردوں کےخلاف فیصلہ کن کارروائی کرنا ہوگی،ٹرمپ


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر ضرور شیئر کریں۔

 

Comments

- Advertisement -