تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

امریکی ڈالر کی پھر اونچی اڑان، ایک دن میں 8 روپے مہنگا

کراچی : اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 8 روپے مہنگا ہوکر 308 روپے سطح پر جا پہنچا جبکہ انٹر بینک میں 286.19 روپے پر بند ہوا۔

تفصیلات کے مطابق امریکی ڈالر کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، کاروباری ہفتے کے پہلے دن ڈالر کی قیمت میں اکیاون پیسے اضافہ ہوا۔ جس کے بعد انٹربینک میں امریکی کرنسی 286.19 پیسے پر بند ہوئی۔

اوپن مارکیٹ میں بھی امریکی ڈالر کی قیمت میں اضافہ ہوا اور ڈالر اٹھ روپے اضافہ کے ساتھ تین سو اٹھ روپے پر بند ہوا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی سپلائی نہ ہونے کی وجہ سے ڈالر ریٹس میں اضافہ ہو رہا ہے اور بینک اوپن مارکیٹ میں ڈالر نہیں دے رہے۔

حجاج کرام کی جانب سے بھی ڈالراورسعودی ریال کی طلب میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے اور بینک درآمد کنندگان کو ڈالر دوسو چھیاسی روپے پچاس پیسے پر فروخت کر رہے ہیں۔

یاد رہے گذشتہ ہفتے پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں بڑی کمی ریکارڈ کی گئی تھی، اوپن مارکیٹ میں ڈالر اچانک 25 روپے تک گر گیا اور دو سو نوے میں فروخت ہونے لگا تھا۔

پاکستان فاریکس ایکسچینج ایسوسی ایشن کے چیئرمین ملک بوستان نے ڈالر کی قیمت میں کمی کی بڑی وجہ بتاتے ہوئے کہا تھا ڈالر گرنے کی بڑی وجہ اسحاق ڈار کے بینکوں کو دیئےگئے احکامات ہیں، کمرشل بینک کافی عرصے سے اوپن مارکیٹ سے ڈالر خرید رہے تھے۔

Comments

- Advertisement -