تازہ ترین

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 کسٹمز اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے...

صدر آصف زرداری آج پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے

اسلام آباد : صدر آصف زرداری آج پارلیمنٹ کے...

تعطیلات کے بعد پہلا کاروباری روز: ڈالر بے قابو، اسٹاک مارکیٹ میں بھی مندی

کراچی: عید الفطر کی تعطیلات کے بعد پہلا کاروباری روز معاشی لحاظ سے برا ثابت ہوا، ڈالر کی قیمت میں 94 پیسے اضافہ ہوا جبکہ اسٹاک ایکسچینج میں بھی مندی دیکھی گئی۔

تفصیلات کے مطابق عید کی تعطیلات کے بعد پہلے کاروباری روز ڈالر قابو سے باہر ہوتا دکھائی دیا، دن کے آغاز پر انٹر بینک میں ڈالر 1 روپے 6 پیسے مہنگا ہوا جس کے بعد ڈالر کی قیمت 186 روپے 75 پیسے ہوگئی۔

دن کے اختتام تک ڈالر کی قیمت میں مجموعی طور پر 94 پیسے اضافہ ہوا جس کے بعد ڈالر 186 روپے 63 پیسے پر بند ہوا، اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی فروخت 187 روپے 50 پیسے میں جاری رہی۔

دوسری جانب عید کی تعطیلات کے بعد پہلے کاروباری روز اسٹاک مارکیٹ بھی مندی کا شکار رہی۔ دن کے آغاز پر 100 انڈیکس میں 117 پوائنٹس کی کمی ہوئی جس کے بعد انڈیکس 45 ہزار 131 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔

دن کے وسط تک 100 انڈیکس میں کم ہونے والے پوائنٹس کی تعداد 217 ہوگئی جس کے بعد انڈیکس 45 ہزار 31 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔

دن کے اختتام تک 100 انڈیکس 408 پوائنٹس کمی کے ساتھ 44 ہزار 840 پوائنٹس پر بند ہوا۔

سرمایہ کاروں نے اسٹاک مارکیٹ پر عدم اعتماد کا اظہار کیا ہے، ادھر ماہرین معیشت نے عید تعطیلات کے بعد ترسیلات زر کی آمد میں بھی کمی کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

Comments

- Advertisement -