The news is by your side.

Advertisement

ڈالر کی قدر میں پھر اضافہ

کراچی : کاروباری ہفتے کے آخری روز اسٹاک ایکسچینج میں تیزی پر کاروبار کا اختتام ہوا جبکہ ڈالر کی قدر میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق اسٹاک مارکیٹ 100 انڈیکس 47 ہزار کی سطح عبور کر گیا، اسٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس میں 187.36 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے بعد 100 انڈیکس 47445 پر بند ہوا۔

دوسری جانب انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں 2 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر 164 روپے 08 پیسے سے بڑھ کر 164.10 پر بند ہوا۔

اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر 87 پیسے مہنگا ہوکر 164.95روپے کا ہوگیا۔

Comments

یہ بھی پڑھیں