اتوار, دسمبر 8, 2024
اشتہار

ڈالر مزید سستا، اسٹاک ایکسچینج میں تیزی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: ملک میں ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ کاروباری ہفتے کے چوتھے روز بھی جاری رہا، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بھی تیزی کا رجحان رہا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق فاریکس ڈیلرز کا کہنا ہے کہ انٹربینک میں ڈالر 31 پیسے سستا ہوگیا، ڈالر 6 ماہ کی کم سطح 159 روپے 46 پیسے پر بند ہوا۔

فاریکس ڈیلرز کا کہنا ہے کہ پانچ مئی 2020 کو انٹربینک میں ڈالر 159.65 روپے تھا، دو ماہ میں انٹربینک میں ڈالر 8.93 روپے سستا ہوچکا ہے۔

- Advertisement -

ماہرین کا کہنا ہے کہ ڈالر سستا ہونے سے بیرونی قرضوں میں 900 ارب روپے کمی ہوچکی ہے۔

دوسری جانب انٹربینک کے بعد اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر سستا ہوا، فاریکس ایسوسی ایشن کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر 25 پیسے سستا ہوگیا، اوپن مارکیٹ میں ڈالر 159.70 روپے کا ہوگیا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان

پی ایس ایکس میں تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں 789 پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا، 100 انڈیکس 1.96 فیصد اضافے سے 41 ہزار 71 کی سطح پر بند ہوا، 11.7 ارب روپے مالیت کے 35.63 کروڑ شیئرز کا کاروبار کیا گیا۔

مارکیٹ کیپٹلائزیشن میں 119 ارب روپے کا اضافہ ہوا، مارکیٹ کیپٹلائزیشن 7465 ارب سے بڑھ کر 7584 ارب روپے ہوگئی۔

Comments

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں