اتوار, فروری 16, 2025
اشتہار

انٹر بینک میں ڈالر ٹرپل سنچری کے قریب، 299 سے تجاوز کرگیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر تاریخ کی بلندترین سطح پر پہنچ گیا، انٹربینک میں ڈالر آج مزید مہنگا ہوکر 299 روپے سے تجاوز کرگیا۔

تفصیلات کے مطابق امریکی ڈالر کی اونچی اڑان آج بھی جاری ہے، ایکس چینج کمپنیوں کے ڈالر بیچنے کے ریٹ کچھ اور اور میڈیا کو دیکھانے کے ریٹ کچھ اور ہیں۔

کاروباری ہفتے کے چوتھے روز انٹربینک میں ڈالر 64 پیسے مہنگا ہوکر 299.64 روپے پر بند ہوا جبکہ بینکوں کی جانب سے درآمدکنندگان کو ڈالر تین سوروپے سےاوپر میں فروخت کیا گیا۔

فاریکس ڈیلرز کا کہنا تھا کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 2 روپے مہنگا ہوا، 314 روپے پر فروخت ہورہا ہے، اوپن مارکیٹ میں ڈالر تین سو سولہ روپے میں بھی دستیاب نہیں ۔۔ مگر ایکس چینج کمپنیاں تین سو چھ روپے پچاس پیسے کا ایک ڈالر دیکھاتے رہے۔

اوپن مارکیٹ اور انٹربینک کا فرق 1.25 کے بجائے چاراعشاریہ آٹھ فیصد کا ہوچکا ہے، جو آئی ایم ایف کی شرائط کے خلاف ہے۔

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں