اسلام آباد : اوپن مارکیٹ کے بعد انٹر بینک میں بھی امریکی ڈالر نے نیا ریکارڈ قائم کر دیا اور تاریخ میں پہلی بار 180 روپے سے تجاوز کر گیا۔
تفصیلات کے مطابق کرنسی مارکیٹ روپے کی بے قدری اور ڈالر کی قیمت میں تیزی سے اضافے کا سلسلہ جاری ہے ، کاروباری ہفتے کے چوتھے روز بھی امریکی ڈالر بلند ترین سطح پر برقرار رہا۔
انٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں 67 پیسے کا اضافہ ہوا ، جس کے بعد انٹر بینک میں ڈالر ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح 180 روپے دس پیسے تک جا پہنچا۔
Interbank closing #ExchangeRate for todayhttps://t.co/crDQwomtmF pic.twitter.com/IQOUms60Sh
— SBP (@StateBank_Pak) March 17, 2022
اوپن مارکیٹ بھی انٹر بینک مارکیٹ کو فالو کرتی رہی، جہاں ڈالر 181 روپے سے اوپر فروخت ہوا، جو تاریخ کی بلند ترین سطح ہے۔
گزشتہ چار دنوں میں روپے کی قدر ایک روپیہ چھیاسٹھ پیسے گر چکی ہے، ماہرین کا کہنا ہے کہ مارچ کے مہینے میں ادائیگیوں کےپریشر کی وجہ سے یو ایس ڈالر دباو کا شکار رہے گا۔