تازہ ترین

نیپرا کا بجلی مزید مہنگی کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: نیپرا نے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد...

’دنیا بھارت میں مسلمانوں اور عیسائیوں کی نسل کشی پر خاموش نہ رہے‘

نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ...

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے سعودی وفد کی ملاقات

راولپنڈی : آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے...

ورلڈ کپ کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان

آئندہ ماہ بھارت میں شروع ہونے والے آئی سی...

نگران وزیراعظم آج اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے

نیویارک : نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ آج اقوام متحدہ...

انٹر بینک میں ڈالر مزید سستا ہوگیا

کراچی: غیر ملکی کرنسی کی ذخیرہ اندوزی کے خلاف جاری حکومتی کریک ڈاؤن کے نتیجے میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی بے قدری کا سلسلہ برقرار ہے۔

آج انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر 1.05 روپے سستا ہو کر 294 روپے 90 پیسے پر بند ہوگیا۔ گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر 295 روپے 95 پیسے پر بند ہوا تھا۔

یاد رہے کہ کریک ڈاؤن سے اب تک اوپن مارکیٹ میں ڈالر تقریباً 31 روپے سستا ہو چکا ہے۔ یکم ستمبر کو ڈالر 328 روپے کی بلند ترین سطح پر بند ہوا تھا۔

دوسری جانب وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) اور حساس ادارے نے ڈالر ذخیرہ کرنے والوں کے گھروں کی نشاندہی کرتے ہوئے ٹارگٹڈ چھاپوں کی تیاری کر لی ہے۔

ذرائع کے مطابق ڈالرزکی برآمدگی کیلیے ایف آئی اے اور حساس ادارے گھروں پر چھاپے ماریں گے، ایکسچینج کمپنیز سے حاصل ڈیٹا کی مدد سے گھروں کی نشاندہی کر لی گئی، مستند اطلاعات ہیں کہ کریک ڈاؤن کے بعد مافیا نے گھروں میں ڈالر ذخیرہ کر رکھے ہیں۔

اداروں کے پاس غیر معمولی تعداد میں ڈالر لینے والوں کی بھی فہرست بھی موجود ہے۔ ایف آئی اے اور حساس ادارے گھروں پر ٹارگٹڈ چھاپہ مار کارروائی کریں گے۔

Comments

- Advertisement -