اتوار, فروری 8, 2026
اشتہار

ڈالر کی قیمت میں ایک روپے کمی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: اوپن مارکیٹ میں ڈالر ایک روپے سستا ہونے کے بعد 158 روپے کی سطح پر پہنچ گیا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق فاریکس مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر مستحکم ہوئی اور ایک روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

اوپن مارکیٹ میں ڈالر ایک روپے کم ہونے کے بعد 158 روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔ ہفتہ وار تعطیل کی وجہ سے انٹربینک میں ڈالرز کی لین دین نہیں ہوئی۔

اوپن مارکیٹ 

آسٹریلین ڈالر کی قیمت 25 پیسے کمی کے ساتھ 98 روپے 75 پیسے پر پہنچی۔

بحرین کا دینا 422 روپے میں فروخت ہوا

کینیڈین ڈالر پچاس پیسے کمی کے ساتھ 116 روپے میں فروخت ہوا

چینی کرنسی یوآن 22.5 کی سطح پر پہنچ گیا

یورو پچیس پیسے کمی کے 174.50 پر پہنچ گیا

کویتی دینار 510.50 کے ساتھ فروخت ہوا

سعودی ریال 10 پیسے کمی کے بعد 41 روپے 80 پیسے پر فروخت ہوا اسی طرح درہم کی فروخت 10 پیسے کمی کے بعد 43 روپے 20 پیسے کے ساتھ ہوئی۔

برطانوی پاؤنڈ ایک روپے کمی کے بعد 195 روپے کی سطح پر پہنچ گیا جبکہ امریکی ڈالر ایک روپے کی کمی کے بعد 158 روپے کی سطح پر پہنچ گیا۔

+ posts

محمد عمیر دبیر اے آر وائی نیوز میں بحیثیت سب ایڈیٹر اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں

اہم ترین

عمیر دبیر
عمیر دبیر
محمد عمیر دبیر اے آر وائی نیوز میں بحیثیت سب ایڈیٹر اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں

مزید خبریں