ڈالر کی قدر میں روز بروز کمی اور اضافے کا سلسلہ جاری ہے، انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں کاروباری ہفتے کے پانچویں روز جمعہ کے دن بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار میں کہا گیا ہے کہ انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں3 پیسے کی کمی سامنے آئی ہے ملکی تبادلہ منڈیوں میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی کا رجحان دیکھا گیا ہے۔
Interbank closing #ExchangeRate for todayhttps://t.co/ZSQiW4TYS9 pic.twitter.com/DE0RhNlRWw
— SBP (@StateBank_Pak) November 4, 2022
اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جمعہ کے روز انٹربینک میں 3 پیسے کی کمی بعد ڈالر 221 روپے 92 پیسے کی سطح پر بند ہوا ہے۔
کاروباری ہفتے میں ڈالر کے بھاؤ میں 57 پیسے کی کمی ہوئی ہے جب کہ اوپن مارکیٹ میں امریکی کرنسی کی قیمت فروخت 227.85 روپے ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 221 روپے 95 پیسے ریکارڈ کی گئی تھی۔