ہفتہ, اکتوبر 12, 2024
اشتہار

انٹربینک میں ڈالر کتنا سستا ہوا؟

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: انٹربینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر سستا ہوگیا، اسٹیٹ بینک کی جانب سے امریکی ڈالر کی نئی قیمت جاری کردی گئی۔

آئی ایم ایف کے پروگرام کی منظور کے بعد ڈالر کی گراوٹ کا سلسلہ جاری ہے،اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے بتایا کہ انٹر بینک میں امریکی ڈالر 2 پیسے سستا ہوگیا، قیمت میں کمی کے بعد انٹر بینک میں ڈالر 277.71 روپے سے کم ہوکر 277.69 روپے پر بند ہوا۔

پاکستان کیلئے آئی ایم ایف بورڈ نے پچھلے ہفتے سات ارب ڈالرز قرض کی منظوری دی تھی، جس کے بعد امریکی ڈالر 277.84 روپے سے گھٹ کر 277.64 روپے پر آیا تھا۔

- Advertisement -

امریکی ڈالر اور دیگر کرنسی کی ہفتہ وار جاری ہونے والی رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ آئی ایم ایف بورڈ کی سات ارب ڈالرز قرض کی منظوری کے بعد روپے کی قدر میں بہتری ہوئی۔

اس دوران ایک ہفتے میں انٹر بینک میں ڈالر 20 پیسے سستا ہوا اور ڈالر 277.84 روپے سے گھٹ کر 277.64 روپے پر بند ہوا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 55 پیسے سستا ہوا تھا۔

دریں اثنا اسٹیٹ بینک نے کہا ہے کہ ڈپازٹ پروٹیکشن کارپوریشن نے گارنٹی کی رقم بڑھاکر 10 لاکھ روپے تک کردی ہے، اہل ڈپازٹرز کیلئے گارنٹی کی رقم 5 لاکھ سے بڑھا کر 10 لاکھ روپےکی گئی۔

اسٹیٹ بینک کا کہنا تھا کہ اس کا اطلاق یکم اکتوبر سے ہوگا، فیصلہ کارپوریشن کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے کیا ہے، گارنٹی کی رقم سے اب تقریباً 96 فیصد اہل ڈپازٹرز کو مکمل تحفظ مل جائے گا۔

ڈپازٹ پروٹیکشن اسکیم کا مقصد ڈپازٹرز کے مفادات کا تحفظ کرنا اور بینکاری کے شعبے پر صارف کے اعتماد میں مزید اضافہ کرنا ہے۔

پاکستان میں آج ڈالر اور دیگر کرنسیوں کی قیمت

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں