جمعرات, مارچ 20, 2025
اشتہار

ڈالر مزید مہنگا ہوگیا، اسٹاک ایکسچینج میں ملا جلا ردعمل

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر مزید مہنگا ہوگیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر 31 پیسے مہنگا ہوگیا، ڈالر 175.47 روپے سے مہنگا ہوکر 175.78 روپے پر بند ہوا۔

واضح رہے کہ دو روز میں انٹر بینک میں ڈالر ایک روپے 7 پیسے مہنگا ہوچکا ہے۔

اوپن امرکیٹ میں ڈالر 20 پیسے کمی سے 178.20 سے 178 روپے کا ہوگیا۔

دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا ملاجلا دن رہا، 100 انڈیکس 87 پوائنٹس اضافے سے 45731 پر بند ہوا۔

کاروباری دن میں 100 انڈیکس 300 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا، بازار میں آج 27 کروڑ 45 لاکھ شیئرز کا کاروبار ہوا جس کی مالیت 6.75 ارب روپے رہی۔

مارکیٹ کیپٹلائزیشن 14 ارب روپے بڑھ کر 7817 ارب روپے ہے۔

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں