ڈالرکی قیمت میں ایک روز کمی کے بعد پھر اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، دن کے اختتام پر ڈالر 94 پیسے مہنگا ہوکر 268 روپے 83 پیسے کی سطح پر آگیا۔
انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز اضافہ ہو اہے جس کے بعد ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح کے قریب پہنچ گیا ہے۔
انٹربینک میں ایک روز کمی کے بعد ڈالر کی قدر میں ایک مرتبہ پھر اضافہ دیکھا گیا ہے۔ منگل کو انٹر بینک میں ڈالر267 روپے89 پیسے پر بند ہوا تھا لیکن بدھ (یکم فروری 2023) کے روز انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر اتار چڑھاؤ کا شکار رہی۔
Interbank closing #ExchangeRate for todayhttps://t.co/dXkGah78kO pic.twitter.com/TFFEDfIqvS
— SBP (@StateBank_Pak) February 1, 2023
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں 94 پیسے کا اضافہ ہوا ہے۔
فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 267.89 سے بڑھ کر 268.83 روپے پر بند ہوا ہے۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق ایک دن میں روپے کی قدر میں0.35 فیصد کمی ہوئی ہے۔ دن کے اختتام پر ڈالر 94 پیسے مہنگا ہوکر 268 روپے 83 پیسے کی سطح پر آگیا۔ دوسری جانب فوریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 273 روپے ہوگئی ہے۔