اتوار, فروری 15, 2026
اشتہار

پاکستانی کرنسی کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر گر گئی

اشتہار

حیرت انگیز

انٹربینک میں پاکستانی کرنسی کے مقابلے میں امریکی ڈالر میں معمولی کمی ہوئی ہے۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے جارہ کردہ پوسٹ کے مطابق انٹربینک میں پاکستانی کرنسی کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں ایک پیسے کی معمولی کمی ہوئی ہے۔

انٹربینک میں امریکی ڈالر 279 روپے 92 پیسے سے کم ہوکر 279 روپے 91 پیسے پر بند ہوا۔

Image

واضح رہے کہ امریکی ڈالر کی شرح میں یہ چھوٹی تبدیلی پاکستان کی معیشت کے لیے وزن رکھتی ہے۔ کمزور پاکستانی روپے مشینری، ایندھن اور اشیائے صرف کی درآمدات کی لاگت کو بڑھاتا ہے، جو افراط زر کو بڑھا سکتا ہے اور زندگی کے اخراجات میں اضافہ کر سکتا ہے۔

یہ پڑھیں: پاکستان میں آج ڈالر اور دیگر کرنسیوں کی قیمت

مثبت پہلو یہ ہے کہ برآمدات میں اضافہ ہو سکتا ہے کیونکہ پاکستانی مصنوعات بیرون ملک زیادہ سستی ہو جائیں گی، جس سے ٹیکسٹائل اور زراعت جیسی صنعتوں کو فائدہ ہو گا۔

زر مبادلہ کی شرح غیر ملکی قرضوں کی ادائیگی کو بھی متاثر کرتی ہے، پاکستانی کرنسی کی قدر میں کمی ڈالر پر مبنی قرضوں کی لاگت میں اضافہ کرتی ہے۔

+ posts

انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں