ہفتہ, دسمبر 14, 2024
اشتہار

ڈالر مزید سستا ہوگیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں گراوٹ کا سلسلہ برقرار ہے۔

انٹر بینک میں آج بھی روپے کی قدر میں استحکام رہا۔ ڈالر 86 پیسے سستا ہو کر 297 روپے 96 پیسے پر بند ہواجبکہ بینکوں نے درآمد کنندگان کو ایل سیز کھولنے کیلیے ڈالر 298 روپے 46 پیسے میں فروخت کیا۔

آٹھ روز میں انٹر بینک میں ڈالر 9 روپے 14 پیسے سستا ہو چکا ہے۔ فاریکس ڈیلرز کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر 3 روپے سستا ہو کر 298 روپے میں فروخت کیا جا رہا ہے، دو ہفتوں کے دوران اوپن مارکیٹ میں ڈالر 21 روپے سستا ہو چکا ہے۔

- Advertisement -

گزشتہ روز انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی مضبوطی کا سلسلہ جاری رہا تاہم اوپن مارکیٹ میں روپے کی قدر مزید ایک روپے 7 پیسے کم ہوئی تھی۔

انٹر بینک مارکیٹ میں روپے کی قدر 0.36 فیصد مستحکم ہوئی جس کے بعد ڈالر 298 روپے 82 پیسے پر بند ہوا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں