اتوار, مارچ 23, 2025
اشتہار

انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر مزید سستا ہوگیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: امریکی ڈالر کی مسلسل گراوٹ کے ساتھ روپے کی قدر میں بہتری کا سلسلہ جاری ہے۔

کاروباری ہفتے کے آخری دن انٹر بینک میں امریکی ڈالر 93 پیسے سستا ہو کر 282 روپے 69 پیسے پر بند ہوا۔ بینکوں کی جانب سے درآمد کنندگان کو ڈالر 283 روپے 10 پیسے میں فروخت کیا گیا۔

فاریکس ڈیلرز کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر ڈیڑھ روپے سستا ہو کر 283 روپے 50 پیسے پر بند ہوا۔ پانچ ستمبر سے اب تک انٹر بینک میں ڈالر 24 روپے 41 پیسے جبکہ اوپن مارکیٹ میں 45 روپے 50 پیسے سستا ہو چکا ہے۔

دوسری جانب پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے اختتام پر 41 پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور 100 انڈیکس 47 ہزار 493 پوائنٹس پر بند ہوا۔

آج 7 ارب مالیت کے 24 کروڑ حصص کا کاروبار ہوا۔ 189 کمپنیوں کے حصص میں اضافہ جبکہ 138 کے حصص میں کمی ہوئی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں