تازہ ترین

نیپرا کا بجلی مزید مہنگی کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: نیپرا نے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد...

’دنیا بھارت میں مسلمانوں اور عیسائیوں کی نسل کشی پر خاموش نہ رہے‘

نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ...

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے سعودی وفد کی ملاقات

راولپنڈی : آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے...

ورلڈ کپ کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان

آئندہ ماہ بھارت میں شروع ہونے والے آئی سی...

نگران وزیراعظم آج اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے

نیویارک : نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ آج اقوام متحدہ...

فاریکس ڈیلرز کے دعوے کے برعکس ڈالر 204 روپے تک پہنچ گیا

کراچی: فاریکس ڈیلرز کے دعوے کے برعکس اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر روپے ے مقابلے میں 204 روپے تک پہنچ گیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق فاریکس ڈیلرز کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر 200.5 روپے ہے۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر شناختی کارڈ کے ساتھ 204 اور بغیر شناختی کارڈ 205 پر بکنے لگا ہے۔

دوسری جانب امریکی ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ پاکستانی روپے کی اتنی ناقدری پہلے کبھی نہیں ہوئی۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر نے ڈبل سنچری مکمل کرلی۔

اوپن مارکیٹ میں ڈالر دو سو روپے پچاس پیسے پر دستیاب ہے۔ شہباز حکومت آنے کے بعد سے اب تک اوپن مارکیٹ میں ڈالر ساڑھے پندرہ روپے مہنگا ہو چکا ہے۔

انٹر بینک میں ڈالر دو روپے پینسٹھ پیسے اضافے سے ایک سو اٹھانوے روپے انتالیس پیسے پر بند ہوا۔

شہباز حکومت میں انٹربینک میں ڈالر پندرہ روپے چوبیس پیسے مہنگا ہوچکا ہے۔ ڈالر کی قیمت بڑھنے سے پاکستان پر قرضوں کے بوجھ میں سترہ سو ارب روپے اضافہ ہوگیا ہے۔

Comments

- Advertisement -