تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روپے کی بے قدری کا ایک اور نیا دن، ڈالر کی نئی ریکارڈ قیمت

کراچی: ہر گزرتے دن کے ساتھ پاکستانی روپے کی بے قدری اور ڈالر کی قیمت میں اضافہ ہورہا ہے، مارکیٹ کھلنے کے بعد سے اب تک ڈالر کی قیمت میں 3 روپے سے زائد اضافہ ہوچکا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے تیسرے روز 27 جولائی 2022 بدھ کو انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر نئی بلند ترین سطح پر جا پہنچا۔

دن کے آغاز پر انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر 7 پیسے مہنگا ہوا اور پھر یکایک 1 روپے 57 پیسے مہنگا ہوگیا۔

دن کے وسط سے قبل ہی ڈالر کی قیمت میں 3 روپے 77 پیسے اضافہ ہوچکا ہے اور ڈالر 236 روپے 70 پیسے پر ٹریڈ ہورہا ہے، اوپن مارکیٹ میں ڈالر 238 سے 239 روپے تک میں فروخت ہو رہا ہے۔

خیال رہے کہ شہباز شریف حکومت کے 3 ماہ کے دوران امریکی ڈالر کی قیمت میں 54 روپے اضافے ہوچکا ہے جس سے غیر ملکی قرضوں کے حجم میں ساڑھے 4 ہزار ارب روپے کا اضافہ ہوگیا ہے۔

صرف گزشتہ ہفتے یعنی 18 سے 22 جولائی 2022 کے دوران ڈالر کی قیمت میں 17 روپے اضافہ ہوا ہے، ملکی تاریخ میں پہلی بار ایک ہفتے میں روپے کی قدر میں 8 فیصد تک کمی ہوئی۔

دوسری جانب اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ پاکستانی روپیہ ڈالر کے مقابلے میں دسمبر 2021 سے اب تک 18 فیصد گرا ہے، دیکھا جائے تو مہنگائی ایڈجسٹ کرنے کے بعد کرنسی کی قدر صرف 3 فیصد گری ہے۔

Comments

- Advertisement -