ہفتہ, فروری 15, 2025
اشتہار

ڈالر ایک ہفتے میں 2.06 روپے مہنگا ہوا

اشتہار

حیرت انگیز

ختم ہونے والے کاروباری ہفتے میں پاکستانی روپیہ مزید کمزور ہوگیا اور ایک ہفتے کے دوران ڈالر کی قیمت میں 2.06 روپے اضافہ ہوا ہے۔

ای سی پی کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے کے دوران انٹر بینک میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں 2.06 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

ختم ہونے والے کاروباری ہفتے میں ایک ہفتے کے دوران انٹربینک میں ڈالر 178.51 روپے سے بڑھ کر نئی بلند ترین سطح 180.57 روپے پر بند ہوا۔

رپورٹ کے مطابق دو ہفتے میں انٹربینک میں ڈالر 3 روپے 7 پیسے مہنگا ہوا ہے۔

انٹربینک کے بعد اوپن مارکیٹ میں بھی غیر ملکی کرنسی مہنگی ہوگئیں۔

ایک ہفتے میں اوپن مارکیٹ میں ڈالر 1.70 روپے مہنگا ہوگیا، اس ایک ہفتے کے دوران اوپن مارکیٹ میں ڈالر 179.80 روپے سے بڑھ کر 181.70 روپے کی بلند سطح پر پہنچ گیا۔ ایک ہفتے میں یورو 2.50 روپے مہنگاہوکر 200 روپے کا ہوگیا۔

روپے کی بے قدری اور غیرملکی کرنسیوں کی قدر میں اضافے کے حوالے سے ماہرین کا کہنا ہے کہ برآمدی بل بڑھنے اور بیرونی قرض کی ادائیگی کی وجہ سے روپیہ دباؤ کا شکار ہے اور تجارتی خسارہ بڑھنے سے بھی روپے کی قدر میں کمی واقع ہورہی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں