site
stats
بزنس

اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 10پیسے کا مزید اضافہ

کراچی : ڈالرکے مقابلے روپے کی پسپائی جاری ہے، اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں دس پیسے کا مزید اضافہ ہوگیا۔

اوپن مارکیٹ میں ڈالرنے روپے کی پٹائی شروع کر دی ہے ۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر ایک سو چھ روپے اسی پیسے میں فروخت ہورہا ہے جبکہ انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر ایک سو پانچ روپے پچاس پیسے پر مستحکم ہے ۔

کرنسی مارکیٹ ڈیلرز کے مطابق آئی ایم ایف کی جانب سے روپے کی قدر کے بارے میں بیان کے باعث سرمایا کاروں میں بے چینی پائی جاتی ہے۔

گزشتہ روز اُوپن کرنسی مارکیٹ میں ایک سو سات روپے پر جا پہنچا، ڈالر مہنگا ہونے سے سونا بھی مہنگا ہوگیا، جس کی فی تولہ قیمت تین سو روپے کے اضافے سے پینتالیس ہزار چھ سو روپے ہوگئی تھی .

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top