تازہ ترین

بجٹ 2023-24 قومی اسمبلی میں پیش

اسلام آباد: وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے مالی سال...

ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ ناگزیر ہے، شہباز شریف

اسلام آباد : وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ...

پاکستان کا خطرناک ترین دشمن افغانستان میں پُر اسرار طور پر ہلاک

راولپنڈی : پاکستان کا خطرناک ترین دشمن ثنااللہ غفاری...

وفاقی بجٹ آج پیش کیا جائے گا

آئندہ مالی سال کا وفاقی بجٹ آج پیش کیا...

رات کومیک اپ کر کے سونے والی اداکارہ

کیلی فورنیا: امریکا کی معروف گلوکارہ و اداکارہ نے خود سے متعلق ایک دلچسپ انکشاف کیا ہے۔

بین الاقوامی شوبز جریدے کو انٹرویو دیتے ہوئے خاتون میوزک لیجنڈ کا کہنا تھا کہ وہ رات کو میک اپ کر کے ہی سوتی ہیں۔ انہوں نے اس کی دلچسپ وجہ بیان کرتے ہوئے کہا کہ ’اگر رات کے وقت کوئی قدرتی آفت (زلزلہ وغیرہ) آئے تو انہیں گھر سے باہر جانا پڑتا ہے، اس لیے وہ سونے سے پہلے منہ نہیں دھوتیں‘۔

امریکی گلوکارہ و اداکارہ ڈولی پارٹن نے اپنی خوبصورتی کا راز رات کو میک اپ کر کے سونے کو قرار دیا۔

یاد رہے کہ گلوکارہ کی عمر پچھتر سال ہے، وہ عمر کے حساب سے دیگر کے مقابلے میں خود کو خوبصورت قرار دیتی ہیں۔

مزید پڑھیں: میک اپ کا استعمال : خواتین کیلئے خوفناک خبر

انہوں نے بتایا کہ ’میں رات کو سوتے وقت چہرے کا میک اپ ختم نہیں کرتی بلکہ صبح اٹھ کر منہ دھوتی ہوں،  میں نہیں جانتی کہ رات کے کس پہر مجھے گھر سے باہر نکلنا پڑے‘۔اداکارہ نے  بتایا کہ ’میں ہر وقت کسی بھی سانحے یا قدرتی آفت کا مقابلہ کرنے کے  لیے ذہنی طور پر تیار رہتی ہوں‘۔

ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے ڈولی کا کہنا تھا کہ ’وہ دوپہر کو تین بجے اٹھ کر ہی منہ دھوتی اور پھر سرخی پاؤڈر، کریم لگا کر دوبارہ میک اپ کرلیتی ہیں، گھر سے باہر جانا ہو تومزیدمیک اپ کا اہتمام کرتی ہوں‘۔

Comments