The news is by your side.

Advertisement

ڈولفن پولیس نے لاپتہ لڑکی کو تلاش کرلیا

لاہور میں تھانہ شالیمار کی حدود میں ایک روز پہلے گھر سے لاپتہ ہونے والی لڑکی کو ڈولفن پولیس نے تلاش کرکے ملزم کو بھی گرفتار کرلیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ڈولفن پولیس نے لاہور سے لاپتہ ہونے والی لڑکی کو تلاش کرلیا ہے جو ایک روز قبل اپنے گھر سے لاپتہ ہوئی تھی۔

ڈولفن ٹیم نےشالیمارپارک کےقریب لڑکی اور اس کو ساتھ لے جانے والے نوجوان کو حراست میں لیا۔

پولیس نے بتایا کہ لڑکی کوایک روزپہلے شاہ زیب نامی ملزم گھرسےخفیہ طورپراپنےساتھ لےگیاتھا۔

اہل خانہ نےتھانہ شالیمارمیں لڑکی کےلاپتہ ہونےکی درخواست دی تھی جس کے بعد پولیس نے لڑکی کی بازیابی کے لیے کارروائی کی۔

پولیس کے مطابق ملزم نے لڑکی شناخت چھپانے کے لیے اس کے بال تراش دیے تھے اور لڑکی نے لڑکوں والا حلیہ اپنایا ہوا تھا۔

پولیس نے یہ بھی بتایا کہ ملزم شاہ زیب نے لڑکی کو اپنی دکان میں حبس بے جا میں رکھا ہوا تھا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی ڈولفن پولیس کئی اہم کارروائیاں کرچکی ہے۔

مزید پڑھیں: ڈولفن سکواڈ نے 7 سالہ بچی کے اغوا کی کوشش ناکام بنادی

گزشتہ سال ڈولفن پولیس نے 7 سالہ بچی کے اغوا کی کوشش ناکام بنادی تھی۔

پولیس نے اغوا کار خاتون کو گرفتار کیا تھا جو بچی کو ورغلا کر اپنے ساتھ لے جارہی تھی۔

Comments

یہ بھی پڑھیں