لاہور: پنجاب کے دارلحکومت لاہور میں ایک شو کے لیے یوکرین سے لائی گئیں 6 میں سے چار نایاب ڈولفن مر گئیں۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب کے دارلحکومت لاہور میں ڈولفن شو کے للئے لائی گئیں 4 نایاب ڈولفن مچھلیاں مر گئیں ، شو کے لئے 6 مچھلیاں لائی گئی تھیں۔
چار ڈولفنز کی موت کے بعد دو کیٹ فش کو یوکرین واپس بھیج دیا گیا ہے تاہم ڈولفنز کی موت کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔
یاد رہے سال 2019 میں ڈولفن شو کیلئے چار ڈولفن اور دو کیٹ فش یوکرائن سے لاہورلائی گئی تھیں، یہ شو صرف چند ماہ کے لیے منعقد کیا گیا تھا تاہم بعد میں کورونا کے باعث شو کو معطل کر دیا گیا تھا۔
ڈولفنز کو وقت پر کھانا دیا جا رہا تھا اور ان کی دیکھ بھال کے لیے ایک غیر ملکی ڈاکٹر کو تعینات کیا گیا تھا۔
یاد رہے گزشتہ ماہ محکمہ وائلڈ لائف نے دادو کنال سے ایک نابینا ڈولفن کو ریسکیو کرکے دریائے سندھ میں چھوڑ دیا تھا۔