تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

انگلش پلیئر نے بڑی غلطی کر دی

مانچسٹر: کورونا وبا کے دوران نئے قوانین نافذ ہونے کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ میں گیند کو تھوک لگانے کا پہلا واقعہ پیش آ گیا۔

ویسٹ انڈیز کے خلاف مانچسٹر میں جاری دوسرے ٹیسٹ کے چوتھے روز انگلش ٹیم کے اوپنر ڈومینک سبلی نے غلطی سے بال کو تھوک لگا دی۔

Dominic Sibley: Eng vs WI 2nd test: Umpires disinfect ball after ...

وہ انٹرنیشنل کرکٹ میں پابندی کے برخلاف گیند کو تھوک سے چمکانے والے پہلے پلیئر بن گئے ہیں۔ آن فیلڈ امپائرز نے بال کا معائنہ کر کے بال کو ڈس انفیکٹ کیا اور فیلڈنگ سائٹ کو گیند دے دی۔

England vs West Indies: Umpires disinfect cricket ball after ...

نئےاصولوں کے مطابق بال پرتھوک لگانے پر امپائر دو وارننگ کےبعد ٹیم پر پانچ رنز کی پینلٹی لگاسکتا ہے۔

تھوک سے گیند چمکانے پر پابندی

آئی سی سی نے احتیاطی تدابیر کے تحت گیند کو چمکانے کے لیے تھوک کے استعمال پر پابندی عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر کوئی کھلاڑی ایسا کرتا ہوا پایا گیا تو امپائر صورتحال کے مطابق کچھ نرمی کریں گے اور ٹیم کو وارننگ دیں گے۔

فی اننگز میں ٹیم کو دو وارننگ دی جائیں گے جس کے بعد مسلسل اس عمل کو دہرانے پر بیٹنگ سائیڈ کو 5 رنز دے دیے جائیں گے جب کہ بولنگ سے قبل کھلاڑی کو گیند پر لگی تھوک صاف کرنے کا پابند کیا جائے گا۔

متبادل کھلاڑی

ٹیسٹ میچ کے دوران کسی کھلاڑی میں کورونا علامات ظاہر ہونے پر ٹیم کو متبادل پلیئر شامل کرنے کی اجازت ہوگی تاہم اس کے لیے میچ ریفری سے منظوری ضروری ہوگی۔

متبادل کھلاڑی کے حوالے سے منظورہ شدہ نیا اصول ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کے لیے نہیں ہوگا۔

نیوٹرل امپائر کی شرط ختم

میچ کے لیے نیوٹرل امپائر کی شرط ختم کر کے میزبان ملک کے امپائر کے انتخاب کی اجازت دے دی گئی، یہ تبدیلی پروازوں کی بندش اور فضائی سہولیات کی بروقت دستیابی نہ ہونے کی مشکلات کو مد نظر رکھتے ہوئے کی گئی ہے۔

ڈی آر ایس میں اضافہ

سی ای سی نے اضافی ڈی آر ایس کی منظور بھی دی ہے جس کے مطابق اب ٹیسٹ میچ کی فی اننگز میں ایک ٹیم کو دو کی بجائے تین ڈی آر ایس دیے جائیں گے۔
مقامی امپائر کی کم تجربہ کار ہونے کے پہلو کو مدنظر رکھتے ہوئے آئی سی سی نے ٹیسٹ میں مزید ایک ڈی آر ایس شامل کی ہے۔

Comments

- Advertisement -