The news is by your side.

Advertisement

ڈومیسٹک فلائٹس کی بندش میں 10 روز کی توسیع

اسلام آباد: حکومت پاکستان نے ڈومیسٹک پروازوں کو منسوخ کرنےکی تاریخ میں توسیع کرتے ہوئے اندرون ملک پروازیں 11 اپریل رات 12 بجے تک معطل رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ترجمان ایوی ایشن ڈویژن کے مطابق یہ فیصلہ کورونا وائرس سےبچاؤ کے اقدمات کے تحت کیاگیا، پہلے ڈومیسٹک پروازیں 2 اپریل تک منسوخ کی گئی تھیں تاہم اب اندرون ملک پروازیں 11 اپریل رات12 بجے معطل رہیں گی۔

ترجمان ایوی ایشن ڈویژن کا کہنا ہے کہ اسلام آباد سےگلگت اور اسکردو کی پروازیں معمول کے مطابق آپریٹ ہوتی رہیں گی جب کہ کارگو اور خصوصی طیاروں کو بھی اس پابندی سے استثنیٰ ہوگا۔

قبل ازیں نیشنل کمانڈ کوآرڈینشن کمیٹی میں کیے گئے فیصلوں سے متعلق پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا تھا کہ 4 اپریل کو ایک پرواز چلے گی، تمام پروازیں ایک ساتھ بحال نہیں کی جائیں گی،4اپریل کو بیرون ملک سے ایک پرواز اسلام آباد میں آئے گی، اسلام آباد آنے والے مسافروں کو شہرکے دیگرعلاقوں میں بھجوانے کا انتظام کیا ہے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پرواز کے تمام مسافروں کو ایئرپورٹ پرقرنطینہ میں رکھ کرٹیسٹ کیا جائیگا، مسافروں کے ٹیسٹ منفی آنے پر انہیں جانے دیا جائے گا، کراچی میں بھی کچھ وقت بعد پروازیں بحال کرنے کا فیصلہ کریں گے۔

اسد عمر نے کہا کہ صوبوں کے وفاق سے جتنے مؤثر روابط ہونگے اتنے بہتر طریقے سے ہم مدد کر پائیں گے، ماضی میں بیرون ملک سے آنےوالوں کی وجہ سے کورونا پھیلاہے، اندرون ملک پروازوں پر بندش جاری رہے گی، بندشوں کی وجہ سے کوروناوائرس کے پھیلاؤ میں کمی ہوئی ہے جبکہ مزید بندشوں کی ضرورت ابھی محسوس نہیں کی گئی۔

fb-share-icon0
Tweet 20

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں