The news is by your side.

Advertisement

گھریلو ملازمائیں لاکھوں روپے مالیت کا سامان لوٹ کر فرار

کراچی: چند دن قبل شہر قائد کے علاقے خیابان بدر میں قہوہ پلا کر ایک کروڑ روپےکی لوٹنے کی واردات کے بعد گلستان جوہر میں بھی گھریلو خواتین ملازمین نے اپنا کام دکھادیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں گھریلو ملازمائیں پچیس لاکھ مالیت کا سامان چرا کر رفو چکر ہوگئی ہے، گھر سے چوری ہونے والے سامان میں ملکی اور غیر ملکی کرنسی، زیورات اور سونےکےبسکٹ شامل ہیں۔

اہل خانہ کے مطابق دونوں خواتین کو آٹھ دن پہلےکام کاج کے لیے رکھا گیا تھا، واقعے کا مقدمہ مقامی پولیس اسٹیشن میں درج کرادیا گیا ہے، پولیس نے مقدمہ درج ہونے کے بعد خواتین ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے، اےآر وائی نیوز نے واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرلی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  چوری آشکار ہونے پر نوکرانی کےہاتھوں مالکن کا قتل

چند روز قبل بھی ڈیفنس کے علاقے خیابان بدر میں دو ماسیوں نے ایک فیملی کو نشہ آور قہوہ پلا کر گھر میں ایک کروڑ سے زائد کی واردات کی تھی، سی سی ٹی وی فوٹیج سے لی گئی تصاویر میں دونوں خواتین کو فرار ہوتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، تفتیشی حکام کا کہنا تھا کہ ماسیوں نے شناخت چھپانے کے لیے چادروں کا استعمال کیا تھا، اور دونوں خواتین نے انتہائی مہارت سے واردات کی تھی۔

ڈکیتی کی واردات میں ایک کلو سونا، 25 ہزار اماراتی درہم لوٹے گئے تھے، 4 لاکھ پاکستانی روپے اور دیگر قیمتی سامان بھی لوٹا گیا تھا۔

Comments

یہ بھی پڑھیں