تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

بورس جانسن کے چیف ایڈوائزر ڈومینک کمنگز نے خود کو قرنطینہ کرلیا

لندن: برطانوی وزیراعظم کے مشیر خاص ڈومینک کمنگز میں بھی کرونا وائرس کی علامات ظاہر ہوگئی، سینئر مشیر نے خود کو آئسولیٹ کرلیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق برطانوی وزیر اعظم کے مشیر خاص بھی میں کرونا وائرس کی علامات ظاہر ہوگئی، ڈومینک کمنگز ان افراد میں سے ہیں جنہوں نے بریگزٹ ریفرنڈم کےلیے ماحول سازی کی تھی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ ڈومینک کمنگز بورسز جانسن میں کرونا تشخیص کے بعد 10 ڈاؤننگ اسٹریٹ سے فرار ہوگئے تھے، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہوئی تھی۔

ان سے قبل 10 ڈاؤننگ اسٹریٹ کے دیگر ارکان بھی کرونا سے متاثر ہوچکے ہیں جن میں وزیر اعظم بورس جانسن، سیکریٹری صحت میٹ ہینکاک، برطانیہ کی جانب سے بریگزٹ کے معاملات دیکھنے والے ڈیوڈ فروسٹ، چیف میڈیکل آفیسر پروفیسر کرس ویٹّی اور اسکاٹش سیکریٹری الیسٹر جیک شامل ہیں۔

خیال رہے کہ برطانیہ میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 19 ہزار سے تجاوز کرچکی ہے جبکہ 1228 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

Comments

- Advertisement -