تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

ٹرمپ کا الزامات لگانے والی خواتین کیخلاف قانونی کارروائی کا اعلان

ورجینیا : امریکی صدارتی امیدوارڈونلڈ ٹرمپ نےان پر الزامات لگانے والی خواتین کے خلاف انتخابات کے بعد قانونی کارروائی کی دھمکی دے دی ہے، ری پبلکن امیدوار پر جنسی طور پرہراساں کرنے کے الزامات لگانے والی خواتین کی تعداد اب تک ایک درجن ہوگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ریاست ورجینیا میں حامیوں سے خطاب میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ الزامات لگانے والی خواتین جھوٹی اور میری مہم کو نقصان پہنچانا چاہتی ہیں۔ الیکشن کے بعد اُن پر ہرجانے کا مقدمہ کروں گا۔

ری پبلکن امیدوار کا کہنا تھا کہ صدر بننے کی صورت میں غیر قانونی امیگریشن ایکٹ ختم کردوں گا۔ اپنے شہریوں کو واپس لینے سے انکار کرنے والے ممالک کے باشندوں کو ویزا نہیں دیا جائے گا۔

علاوہ ازیں امریکی اداکارہ سلمی ہائیک کے بعد صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کے ہاتھوں ستائی ایک اورخاتون سامنے آگئیں۔ فلم اسٹار جیسکا ڈریک نے بھری پریس کانفرنس میں ٹرمپ کے کرتوتوں سے پردہ اٹھا دیا۔

لاس اینجلس میں نیوزکانفرنس کے دوران جیسیکا ڈریک نے بتایا کہ ایک دہائی پہلے گالف کورٹ میں ٹرمپ کی پیشکش پر سخت مزاحمت کرنا پڑی تھی۔ جیسیکا کا کہنا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے ملاقات کے لیے لالچ دی تھی۔

اداکارہ کہتی ہیں کہ ڈنر کے بدلے دس ہزار ڈالر اور ذاتی جہاز کی پیشکش کی گئی تھی، یاد رہے کہ جیسیکا سے پہلےاداکارہ سلمیٰ ہائیک اور ہوٹل ویٹرس سمیت دس خواتین ٹرمپ پرناروا رویے کےالزامات عائد کر چکی ہیں۔

ری پبلکن صدارتی امیدوارڈونلڈ ٹرمپ نے الزامات مسترد کرتے ہوئے الیکشن کے بعد تمام خواتین پر ہر جانے کا مقدمہ دائر کرنے کا اعلان کیا ہے۔

 

Comments

- Advertisement -